گھر میں زبردستی گھس کر حملہ ملزم کی عبوری ضمانت خارج
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے گھر میں زبردستی گھس کر حملے کرنے کے کیس میں ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی۔
جسٹس علی ضیا باجوہ نے ملزم عابد حسین کی درخواست پر سماعت کی، ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔