زیادتی کے ملزم سے مبینہ ساز باز،متاثرہ لڑکی کی درخواست تبدیل

زیادتی کے ملزم سے مبینہ ساز  باز،متاثرہ لڑکی کی درخواست تبدیل

لاہور(کرائم رپورٹر)ویمن پولیس نے 14 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے ساتھ مبینہ سازباز کر کے متاثرہ لڑکی کی درخواست تبدیل کر دی۔

 12 روز قبل سمن آبادکی رہائشی لڑکی کو اس کے قریبی رشتہ دارنے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا مگر مقدمہ درج نہ کیا گیا بلکہ الٹا ایس ایچ او ثانیہ اور اے ایس آئی عفیفہ نے متاثرہ لڑکی کی جانب سے دی گئی درخواست کا متن تبدیل کر دیا، متاثرہ لڑکی نے ڈی آئی جی آپریشنز کو درخواست دیدی، متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا رشتہ دار نے زیادتی کی جب اس نے دادی اور والد کو بتایا تو اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں