نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او عمارہ اطہر نے ای چالان سے بچنے کے لئے نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔
انہوں نے کہا شہری ای چالان سے بچنے کیلئے اپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر سیاہ پیپر لگا لیتے ہیں یا ان سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں جس کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ سی ٹی او نے مزید کہا اب غیر نمونہ، بوگس اور نمبر پلیٹس پر ٹمپرنگ کرنے والوں کو بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ رواں سال کے دوران 2 لاکھ 21 ہزار سے زائد چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔