ہیومن ریسوس سسٹم 2دن سے لاگن نہ ہونیکا انکشاف
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ہیومن ریسوس مینجمنٹ سسٹم 48 گھنٹوں سے لاگن نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایچ آر لاگن نہ ہونے کے باعث سینکڑوں پنشن کیسز اور ریٹائرمنٹ کیسز التوا کا شکار ہیں۔ ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم لاگن نہ ہونے کے باعث سکول ایجوکیشن کو شکایت کا سامنا ہے ۔ سکول انفارمیشن سسٹم کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے شفٹ کرکے پی ایم آئی یو کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔تمام اساتذہ و دیگر سٹاف کا ڈیٹابھی شفٹ کیا جا چکا ہے ۔ اب سکول انفارمیشن سسٹم کی اپلیکشن نئے ہوسٹ اور ڈومین نیم پر کام کر رہے ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ سکول انفارمیشن سسٹم کو بہت حد تک نئے سیٹ اپ پر چلا لیا گیا ہے ۔ اب یہ برقی نظام کافی سٹیبل ہے ۔اگلے مرحلے میں ہیومن ریسورس سسٹم کو دوبارہ سیس ایپ سے منسلک کر دیا جائے گا۔نئے سیٹ اپ سے منسلک کرنے کے بعد سسٹم میں بہتری آئی۔