بغیر لائسنس گاڑی ،موٹرسائیکل چلانے پر مقدمہ درج ہوگا

بغیر لائسنس گاڑی ،موٹرسائیکل چلانے پر مقدمہ درج ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں بغیر لائسنس گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے والوں کیلئے بری خبر آگئی،چالان کی بجائے مقدمہ درج ہوگا۔مہم کاآغاز کردیاگیا۔

یکم جنوری سے شہر بھر میں پولیس کم عمر گاڑی چلانے والے افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کرے گی۔ آئی جی سندھ کی کراچی پولیس چیف،ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس سمیت16 افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس سینٹرل پولیس ہیڈ آفس میں منعقد کی گئی۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے صوبائی سطح پر ٹریفک قوانین کے نفاذ اور عمل درآمد سے متعلق باقاعدہ آگاہی مہم کے آغاز کا اعلان کردیا گیا۔بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر پہلی بار میں چالان جبکہ دوسری بار ایف آئی آر درج کی جائے ۔آئی جی نے کہا کہ ہمیں ٹریفک حادثات سے بچاؤکے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنیکی ضرورت ہے ۔آج سے ہی آگاہی مہم کا آغاز کردیا جائے ،آگاہی مہم مورخہ 31 دسمبر تک جاری رکھا جائے ۔ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد جنوری سے کیا جائیگا۔ٹریفک قوانین سے آگاہی مہم کا آغاز سندھ ہی نہیں بلکہ پنجاب سے بھی ہوگا۔ ڈرائیونگ لائسنس کا نہ ہونا دراصل حادثات کیوجہ ہے ۔ ڈی آئی جی ڈی ایل نے آئی ٹی برانچ کے باہم اشتراک سے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا آغاز کردیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں