ٹو بہ ٹیک سنگھ:ہائی سکول چک نمبر 361 میں یونیفارم تقسیم کرنیکی تقریب

ٹو بہ ٹیک سنگھ:ہائی سکول چک نمبر 361  میں یونیفارم تقسیم کرنیکی تقریب

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 361 میں ہیڈ ماسٹر شاہد خوشنود اور سکول کونسل کی جانب سے بچوں میں یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔۔۔

سی ای او ایجوکیشن عقیلہ انتخاب نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی، انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ضرورت مند بچوں میں یونیفارم کی تقسیم ایک قابلِ ستائش اور کمیونٹی کی جانب سے مثبت قدم ہے ، جو بچوں کی تعلیم میں حائل رکاوٹوں کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا،تقریب میں بچوں کو یونیفارم تقسیم کی گئیں، جس سے ان کے چہروں پر خوشی نمایاں تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں