غیر نصابی سرگرمیاں طلباء کے لئے لازم ہیں: عمرانہ توقیر

غیر نصابی سرگرمیاں طلباء کے لئے لازم ہیں: عمرانہ توقیر

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی )ڈویژنل پبلک سکول میں ایک روزہ فن فیئر کا ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا فن فیئر میں بچوں کے لیے جھولے ۔۔۔

کھانے کے سٹالز لگائے اور بچوں نے ٹیبلو پیش کئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول، پرنسپل سید غلام عباس بخاری، والدین، طلبا و طالبات اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔بچوں نے فوڈ سٹالز اور ٹیبلو میں بڑی دلچسپی کا اظہار کیا عمرانہ توقیر نے فن فئیر کے بہترین انعقاد پر طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ غیر نصابی سرگرمیاں طلبا میں مثبت رحجانات کو جنم دیتی ہیں، غیر نصابی سرگرمیاں طلباء کے لئے لازم ہیں، ان سے طلبا میں ہمت و حوصلہ اور محنت کرنے کی لگن پیدا ہوتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کا مقصد طلبا ء کو محض درسی کتب پڑھانا نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انہیں معاشرے کا ایک باکردار اور کارآ مد شہری بھی بنانا مقصود ہوتا ہے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز کی کارکردگی کے جائزہ کے لیے اجلاس منعقد ہوا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے اجلاس کو بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے تین روز میں 6لاکھ 41ہزار220 بچوں کو قطرے پلانے کا اہداف مقرر کیا گیا جبکہ 6لاکھ 13ہزار274 بچوں کو قطرے پلائے جاچکے ہیں کیچ اپ ڈیز میں انسداد پولیو مہم کے اہداف کو حاصل کر لیا جائے گا ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ کیچ اپ ڈیز میں رہ جانیوالے بچوں کو قطرے لازمی پلائیں جائیں کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے محروم نہ رہے جس کیلئے انسداد پولیو ٹیمیں کیچ اپ ڈیز میں بھی قومی جذبے سے کام کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں