ویمن انکلیو کے پراجیکٹ پرکام شروع ہو گیا:گجرات چیمبر
گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار ) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا تیسرا ایگزیکٹو باڈی اجلاس باؤ منیر پشاوری صدر گجرات چیمبر کے زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں، فہد رفیق نائب صدر، احمد حسن مٹو، مرزا اویس عرفان، محمد عمران، محمد علی رضا، عادل اشرف،قصر لطیف، ذیشان اشرف، ارشد جاوید کمبوہ، دلاور سعید، عثمان ڈار، محمد عباس، عاکف سعید، رانا محمد بلال و دیگر نے شرکت کی ۔صدر گجرات چیمبر نے کہا کہ کوشش ہے کہ ایسے میٹنگز اور سرگرمیاں ترتیب دی جائیں جو خالصتاً کاروباری مقاصد کے لیے ہوں اور بزنس کمیونٹی کے لیے حقیقی فائدے کا باعث بنیں۔پچھلے ماہ ہماری اہم میٹنگز ہوئیں۔ نادرا رجسٹریشن کاؤنٹر کیلئے بھی HR کی اپروول ہو گئی ہے ،جلد ہی نادرا رجسٹریشن کاؤنٹر اپنی سروسز فراہم کرنا شروع کردے گا، ویمن انکلیو کے پراجیکٹ پرکام شروع ہو گیا ہے جلد ہی یہ پراجیکٹ مکمل ہو جائے گا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر لاہور سیالکوٹ موٹر وے سے گجرات چیمبر میں میٹنگ ہوئی انہو ں نے اس پراجیکٹ کی تفصیلات بتائیں اور بتایا کہ M-11 پر انویسٹمنٹ کے مواقع موجود ہیں۔ بزنس کمیونٹی ان کاروباری مواقعوں سے ضرور فائدہ اٹھائے ۔ گجرات چیمبر آف کامرس کو وفاقی ٹیکس محتسب کی ایڈوائزر کمیٹی کا ممبر بھی منتخب کیا گیا ہے ۔