تجاوزات کے خاتمہ اور بیوٹیفکیشن ورک بارے جائزہ اجلاس
میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت شہر سے تجاوزات کے خاتمہ اور بیوٹیفکیشن ورک پر عملدرآمد یقینی بنانے کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں سی او ایم سی رانا محبوب عالم، میونسپل آفیسر ریگولیشن احسن حسن اور میونسپل آفیسر انفراسٹریکچرعادل فیض نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ایم سی افسران کو ہدایت کی کہ شہر کا مکمل سروئے کیاجائے اور تمام ریڑھیوں کو رجسٹر کیا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ تجاوزات کیخلاف اپریشن میں تیزی لائی جائے اور شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور صفائی ستھرائی کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے ۔انھوں نے سی او ایم سی کو ہدایت کی کہ شہر کی تزین و آرائش کیلئے جاری بیوٹیفکیشن ورک کو جلد ازجلد مکمل کیاجائے ۔