میٹرک ،انٹر امتحانات میں ای مارکنگ کا تجربہ کرنے کا فیصلہ

میٹرک ،انٹر امتحانات میں ای مارکنگ کا تجربہ کرنے کا فیصلہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے دونوں تعلیمی بورڈز، ثانوی تعلیمی بورڈ اور اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی، نے رواں سیشن کے سالانہ امتحانات 2025 کے امتحانی پرچے اور ان کی اسسمنٹ (جانچ) ای مارکنگ کے تحت کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

 میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح پر ای مارکنگ کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔یہ فیصلہ فیڈرل بورڈ اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے ای مارکنگ کی منعقدہ ایک ٹریننگ ورکشاپ کے بعد سامنے آیا جس میں میٹرک بورڈ کراچی اور انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے ناظمین امتحانات ظہیر الدین بھٹو اور زرینہ چوہدری شریک ہوئی تھیں۔ واضح رہے کہ فیصلے کے تحت میٹرک اور انٹر بورڈ آزمائشی طور پر سالانہ امتحانات 2025 میں نویں اور گیارہویں جماعتوں میں ای مارکنگ کا تجربہ کریں گے ، میٹرک بورڈ نویں جماعت سائنس فیکلٹی کے حیاتیات (بایولوجی) اور کمپیوٹر سائنس کے پرچوں جبکہ انٹر بورڈ سائنس جنرل فیکلٹی کے ریاضی کے پرچے میں ای مارکنگ کرے گا۔میٹرک بورڈ کراچی کے چیئرمین شرف علی شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ای مارکنگ کرائے جانے کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ ای مارکنگ حکومت سندھ کا فیصلہ تھا لہذا ہم اس پر عملدرآمد کریں گے اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں