ڈسٹرکٹ بار وزیر آباد کے الیکشن میں کامیاب ہونگے :ناصر چیمہ
وزیرآباد(نامہ نگار)ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 58 ناصر چیمہ نے امیدوار برائے صدارت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیر آباد امتیاز احمد خان،جنرل سیکرٹری مستعصم مالک طور کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا ۔
جس میں محمد اکرم آرائیں نے ساتھیوں سمیت امتیاز احمد خان گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا اس موقع پرایم پی اے ناصر چیمہ نے کہا کہ ہم بار الیکشن میں امتیاز احمد خان کی حمایت حمایت کررہے ہیں اور انشاء اللہ کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔تقریب سے امیدوار برائے صدر امتیاز احمد خان، امیدوار برائے جنرل سیکرٹری مستعصم مالک طور،صدر بار رانا خلیل احمد خان،جنرل سیکرٹری طاہر عمران کولار،محمد اکرم ارائیں، بلال ناصر چیمہ،ارشاد احمد چیمہ،میاں صلاح الدین قیصر،محمد اسلم سپال،اسد امتیاز خان، شہباز احمد چیمہ، علی بہادر چٹھہ،وقاص افضل چٹھہ،سہیل منیر چیمہ محمد ریاض چٹھہ،اللہ دتہ چیمہ،حامد نواز،محمدحسین چٹھہ، محمد زمان چیمہ،طلعت نسیم سوہدروی،نصر اللہ چٹھہ سمیت دیگر وکلا نے بھی خطاب کیا۔امتیاز احمد خان اور مستعصم مالک طورنے کہا کہ وکلاء برادری کے حقوق کی پاسداری اوربار کے تقدس کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے ۔