ضلع وہاڑی کے تمام دفاتر میں ایپکا کی قلم چھوڑ ہڑتال
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)صوبائی صدر ضیاء اللہ نیازی کے حکم کے مطابق سرپرست اعلی منور علی بھٹی محمد آصف گھمن ضلعی صدر ایپکا وہاڑی مہر غلام نبی سینئر نائب صدر دیگر عہدیداروں و ممبران نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا اور ۔۔۔
ضلع وہاڑی کے تمام دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی اور واضح کیا گیا کہ جب تک گورنمنٹ ہمارے مطالبات لیو انکیشمنٹ رول 17 اے پینشن میں ترمیم سکولز پرائیویٹ کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہیں لیتی اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب حکومت ملازمین کے جائز حقوق کا تحفظ یقینی بنائے بجٹ کا مسئلہ ہے تو افسران کی فوج حکومتی اخراجات میں کمی اور ارکان اسمبلی و وزراء کی تنخواہوں کیا گیا اِضافہ واپس لیا جائے ۔