محکمہ زراعت ، باخبر کسان و فیس کے درمیان ایم او یو

محکمہ زراعت ، باخبر کسان و فیس کے درمیان ایم او یو

لاہور(کامرس رپوٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پبلک پرائیویٹ سیکٹرکے تعاون کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، ڈیجیٹل ایگریکلچر کاشتکاروں کا مستقبل ہے۔۔۔

 زرعی معلومات کی منتقلی کیلئے ڈیجیٹل نیٹ ورک اور سوشل میڈیا کا استعمال آج کے دور میں لازم و ملزوم ہو چکا ہے ، محکمہ زراعت پنجاب اور باخبر کسان کے درمیان ہونے والا یہ معاہدہ کاشتکاروں کیلئے بروقت زرعی معلومات کا ذریعہ ثابت ہوگا۔جبکہ فیس (فوڈ اینڈ ایگریکلچر سنٹر آف ایکسیلنسی)کے ساتھ معاہدہ کاشتکاروں کی کیپسٹی بلڈنگ،جدت،ویلیو چین اور پیداوار میں اضافہ کا باعث بنے گا۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین گرمانی نے ایگریکلچر ہاؤس لاہور میں منعقدہ محکمہ زراعت پنجاب اور باخبر کسان و فیس کے درمیان معاہدہ پر دستخط کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری زراعت اسامہ خان لغاری اور سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ آج کے ہونے والے یہ دونوں معاہدے زرعی شعبہ کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں