رواں سال ٹریفک حادثات میں 554افراد جاں بحق
کراچی(رپورٹ:بلال نصیر)شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے رپورٹ مرتب کرلی،رپورٹ کے مطابق رواں سال شہر میں 554 افراد مختلف ٹریفک حادثات میں جان سے گئے جبکہ 662شہری زخمی ہوئے ۔
923 مقدمات مختلف تھانوں میں حادثات کے باعث درج ہوئے ،زیادہ حادثات ، ٹرک،ٹرالر ، ڈمپر اور واٹر ٹینکر کے باعث ہوئے ۔ رپورٹ میں وضع کیا گیا کہ 57فیصد سے زائد حادثات میں موٹر سائیکل سوار افراد کو نقصان پہنچا ہے ۔ سب سے زائد ٹریفک حادثات ضلع ویسٹ ، کیماڑی اور ملیر میں رپورٹ ہوئے ۔ٹریفک پولیس نے 1لاکھ 32ہزار سے زائد ہیوی ٹریفک پر چالان کئے ۔