قومی کھیل جلد اپنا مقام حاصل کرلے گا :یوسف کسیلیہ
وہاڑی (نمائندہ دنیا، نمائندہ خصوصی ) پاکستان کا قومی کھیل ہاکی جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گا نئے نوجوان کھلاڑیوں نے اپنے کھیل سے پاکستانیوں کو متاثر کیا ہمارے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ۔۔۔
ان خیالات کااظہار ممبر صوبائی اسمبلی وہاڑی یوسف کسیلیہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفتر کے دورہ کے موقع پر صدر میر طارق حسین بگٹی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی رحیم یار خان محمود احمد ، سیکرٹری جنرل اولمپئن مجاہد رانا ، صدر پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن آصف باجوہ ، ممبر کانگریس ہاکی فیڈریشن کاشف علی انٹرنیشنل بھی موجود تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی یوسف کسیلیہ نے کہا کہ ہاکی قومی کھیل ہے لیکن بدقسمتی سے اس پر زیادہ توجہ نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو بھی وہ سہولیات دستیاب نہیں ہوتیں جو انہیں چاہیے ہوتیں ہیں ہمارے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہمیں ان کو نکھارنے اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے حالیہ جونئیر ایشیاء کپ میں جس طرح پاکستان ٹیم کھیلی جونئیر ورلڈ کپ میں بھی ایسی کارکردگی دیکھائے گی صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین بگٹی نے کہا کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کررہے ہیں بہت جلد بہت سارے ہاکی گراونڈز کو آسٹرف میں منتقل کیا جارہا ہے اس کے علاوہ ہماری کوشش ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کئے جائیں کیونکہ یہی نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں اس موقع پر وہاڑی سے تعلق رکھنے والے ممبر کانگرس پاکستان ہاکی فیڈریشن کاشف علی انٹرنیشنل نے کہا کہ وہاڑی میں ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ۔