یونیورسٹی آف سرگودھا کا گیارہواں کانووکیشن اختتام پذیر

یونیورسٹی آف سرگودھا کا گیارہواں کانووکیشن اختتام پذیر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام گیارہواں کانووکیشن اختتام پذیر ہو گیا۔ تین روزی کانووکیشن کے دوران 8 فیکلٹیز کے 27 ہزار سے زائد انڈر گریجویٹ، گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی طلبہ کو ڈگریوں سے نوازا گیا۔۔۔

 جبکہ مختلف پروگرامز کے 363 پوزیشن ہولڈر طلبہ کو میڈلز اور انعامات دیے گئے ، گیارہویں کانووکیشن کی خاص بات تھی کہ گریجویٹس میں69فیصد تعداد طالبات کی تھی جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ یونیورسٹی آف سرگودھا خواتین کو تعلیم اور پیشہ ورانہ بڑھوتری کے مواقع فراہم کرتے ہوئے انہیں ملکی ترقی میں حصہ ڈالنے کے قابل بنا رہی ہے ۔تیسرے اور آخری روز کانووکیشن کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کی جبکہ چیئرمین زکواۃ و عشر کونسل پنجاب رانا منور غوث، ڈپٹی میئر سلا ؤ،یوکے عاصم نوید رانجھا بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے ، اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یاسین، رجسٹرار وقار احمد، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ریحانہ الیاس اور آٹھ فیکلٹیز کے ڈینز بھی موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے گریجویٹ طلبہ اور اُن کے والدین کو مبارک باد دی اور گریجویٹس کو نصیحت کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو معاشرے کی فلاح و بہبودکے لیے استعمال کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں