کھیل جسمانی توانائی فراہم کرنے میں بنیادی کرداراداکرتے ہیں:رب نواز چدھڑ
وزیرآباد(نا مہ نگار) کھیل افرادکوچاک وچوبندرکھنے اورجسمانی توانائی فراہم کرنے میں بنیادی کرداراداکرتے ہیں،نوجوانوں کوکھیل کے میدانوں کی جانب موڑنے اور۔
انکے اندرکھیلوں کاشوق پیداکرنے میں تعلیمی ادارے اہم کرداراداکررہے ہیں۔ دی نیٹو سکول پیرس کیمپس ہرسال سکول طلبہ میں کھیلوں کے مقابلے کرواکرانکی تعلیمی ذہنی جسمانی استعبداد بڑھانے میں بھرپور کردار اداکررہاہے ۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر محمد رب نوا زچدھڑ اور سنیئر سول جج احمد مجتبیٰ فاروقی نے سکول کے سالانہ سپورٹس گالا کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر سعدیہ پرویز میر،ڈائریکٹر عامر ثنا اللہ بٹ،پرنسپل سعدیہ ارشد بخاری،پرنسپل گورنمنٹ مولانا ظفر علی خان پوسٹ گریجو ایٹ کالج پروفیسر ارشد بخاری،سید اعجاز شاہ،رضوان احمد،معاذ ارشد ودیگر نے بھی خطاب کیا۔