افسر مقررہ اوقات کار میں دفاتر میں حاضری یقینی بنائیں،کمشنر

افسر مقررہ اوقات کار میں دفاتر میں حاضری یقینی بنائیں،کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے وزیراعلی ٰپنجاب کے عوامی بہبود د کے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامی افسران کو ہدایت ہے کہ وہ مقررہ اوقات کار میں اپنی دفاتر میں حاضری کو یقینی بنائیں۔۔۔

 افسران اپنے ماتحت اہلکاروں کی دفاتر میں دستیابی کے ساتھ کارکردگی پر گہری نظر رکھیں۔ شہریوں کو گڈ گورننس ہر امور میں نظر آنی چاہیے ۔ وہ جمعرات کے روز اپنے کانفرنس روم میں ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ کمشنر نے کہا کہ انتظامی افسران وزیراعلیٰ کے گورننس کے اہداف کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرائیں۔ انہوں نے تمام اداروں کو ایک ٹیم کی صورت میں کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن کیا جائے ، تمام ہتھ ڑیرھیاں ایک لائن میں نظر آنی چاہیے ۔ انہوں نے شہری علاقوں میں خالی سرکاری راضی پر جنگلات اگانے اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے باہر زیبرا کراسنگ بنانے کا عمل جلد شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے ہائی ویز اور متعلقہ میونسپل کمیٹیز کو سڑکوں کا پیچ ورک کروانے کے مشترک اقدامات کرنے نیز غیر ضروری اشتہاری بورڈ فوری اتارنے کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے شادی قانون پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے اور پالتو کتوں کو کالر پہنانا لازمی قرار دینے پر بھی سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں