رمپا پلازہ،پارک ٹاور میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان،جانی نقصان نہیں ہوا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر قائم رمپا پلازہ اور کلفٹن میں واقع پاک ٹاور میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ۔
ایم اے جناح روڈ پر قائم رمپا پلازہ کی تیسری منزل پر قائم گودام میں آگ لگ گئی ۔کے ایم سی اور ریسکیو 1122 سندھ کے چار فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل نے ایک گھنٹے کی مسلسل جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ واقعہ میں جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گودام میں رکھا لاکھوں روپے مالیت کا خام مال جل کر خاکستر ہوگیا۔ادھر کلفٹن میں واقع پاک ٹاور کی پہلی منزل پر قائم آفس میں آگ لگ گئی جسے فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی اور اسنارکل کی مدد سے بجھا کر کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا ۔حکام کے مطابق رضا کاروں نے پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکال لیا۔