چنیوٹ:پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کے تحت رجسٹریشن کا دوبارہ آغاز
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کے تحت شہریوں کی رجسٹریشن کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت یونین کونسل میں رجسٹریشن ڈیسک بنادئیے گئے ہیں۔۔۔
جہاں سیکرٹری یونین کونسل شہریوں کی رجسٹریشن کریں گے ۔شہری رمضان پیکج اور گورنمنٹ کی دیگر سبسڈیزسے مستفید ہونے کے لئے رجسٹریشن کرائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر صفی اﷲ گوندل نے اجلاس کی صدارت کی اور محکمہ لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ کو عوامی آگاہی لئے اقدامات کی ہدایت کی، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا محمد عمر، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ غلام شبیر و دیگر موجود تھے ۔