پاکستان میں تمام لوگ گلدستے کی مانند : وزیر مذہبی امور

پاکستان میں تمام لوگ گلدستے کی مانند : وزیر مذہبی امور

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چودھری سالک حسین نے کہا اسلامی ریاست میں اقلیتو ں کو بھی تمام حقوق کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔

 پاکستان میں بسنے والے تمام لوگ گلدستے کی مانند ہیں جس میں ہر رنگ کے پھول ہیں۔ ان خیالات کا اظہارا نھوں نے کی کرسمس کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر نے کرسمس کی مناسبت سے کیک کاٹا۔ انہوں نے کہا مسیحی برادری نے قیام پاکستان سے آج تک تمام شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں