نوجوانوں کا ملکی بہتری کیلئے کردار اہم:چیئرمین سینیٹ

نوجوانوں کا ملکی بہتری کیلئے کردار اہم:چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران پر مشتمل 34 رکنی وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔

وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں وفد کو ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ وفد نے سینیٹ اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی۔ بعدازاں وفد نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے اور نوجوان نسل کو تعلیمی اور تخلیقی سرگرمیوں سے مستفید ہو کر ملک کی بہتری اور سربلندی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں