راولپنڈی کے سب سے طویل سواں پل گرڈر کا باضابطہ افتتاح
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)رنگ روڈ راولپنڈی پراجیکٹ کے اہم سنگ میل کے طور پر ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ نے سب سے طویل سواں پل گرڈر کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔
یہ ڈویلپمنٹ ملٹی لین ہائی وے کی تعمیر میں بڑی کامیابی کی نشاندہی کرتی ہے جس کا مقصد شہر میں ٹریفک کی بھیڑ کم کرنا اور علاقائی رابطے مزید بہتر بنانا ہے۔ ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے کہا اس گرڈر کی تکمیل رنگ روڈ راولپنڈی پراجیکٹ میں ایک اہم پیشرفت ہے۔