بی آئی ایس پی اور ورلڈ فوڈ پروگرام کا غذائیت کی ضروریات پوری کرنے پر اتفاق
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد سے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ فوڈ پروگرام راٹھی پالا کرشنن نے ملاقات کی۔۔۔
بینظیر نشوونما پروگرام کے تحت ماں و بچے کی صحت کے اقدامات، آگاہی مہم اور خیبر پختونخوا میں پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اداروں نے سماجی تحفظ کے اقدامات میں بہتری، صحت و غذائیت کی ضروریات پوری کرنے پر اتفاق کیا۔