21سے 31 دسمبر ڈرائیونگ لائسنسنگ آگاہی مہم کا آغاز
لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر میں 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک ڈرائیونگ لائسنسنگ آگاہی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔۔۔
مہم کے تحت شہریوں کو روڈ سیفٹی، ڈرائیونگ لائسنسنگ اور ٹریفک ایجوکیشن کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی۔ آئی جی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تعلیمی اداروں کے باہر زیبرا کراسنگ کے استعمال کو یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ تعلیمی اداروں میں ٹریفک ایجوکیشن ونگز کی جانب سے سیمینارز کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ شہریوں کو ٹریفک سہولیات سے متعلق ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں اور اسی سلسلے میں صوبہ پنجاب سے ڈرائیونگ لائسنسنگ آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں سینئر ٹریفک پولیس افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پریس کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، سی ای او ہم ٹی وی درید قریشی اور ہم ٹی وی مینجمنٹ کی سینئر رکن سلطانہ صدیقی بھی موجود تھیں۔