چنیوٹ:گرین ٹریکٹر سکیم،140کسانوں میں چابیاں تقسیم
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )گرین ٹریکٹر سکیم کی کامیاب قرعہ اندازی ،ایک سو چالیس کامیاب کسانوں کو دس لاکھ سبسڈی پر ٹریکٹر دئیے گئے ہیں۔۔۔
گرین ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی کی تقریب میونسپل کمیٹی ہال ضلع چنیوٹ میں کی گئی ،تقریب میں ایم پی ایز مولانا محمد الیاس چنیوٹی اور سید ذوالفقار علی شاہ نے کامیاب امیدواروں میں چابیاں اور لیٹرز تقسیم کیے ، اس موقع پر ڈائر یکٹر زراعت توسیع فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چنیوٹ اور اسسٹنٹ ڈائر یکٹرز زراعت توسیع اور دیگر عملے نے شرکت کی، اس دوران ایم پی ایز مولانا محمد الیاس چنیوٹی اور سید ذوالفقار علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے حکومت کے اس احسن اقدام کو سراہا اور کاشتکاروں کو بتایا گیا کہ جدید مشینری کے استعمال سے زرعی ترقی کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔