سڑکوں،گلیوں کی تعمیر،فنڈز میں خوردبرد،بے ضابطگیاں،ناقص میٹریل کا استعمال
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)کروڑوں روپے کے جاری ترقیاتی کاموں میں شہر کی گلیوں اور سڑکوں کی تعمیرات میں ناقص میٹریل کے ا ستعمال کا انکشاف ہوا ہے۔
،محکمہ لوکل گورنمنٹ اوربلدیاتی اداروں کی زیرنگرانی گوجرانوالہ شہر میں ترقیاتی کاموں میں سیوریج لائنوں کے بعد گلیوں اور سڑکوں کی پی سی سی تعمیرات کے دوران بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں کروڑوں روپے کے سرکاری فنڈز خورد برد ، سیوریج پائپ لائنیں ڈالتے وقت پائپوں کے نیچے بغیر بجر ڈالے اور سیوریج لائن کا لیول خراب ہونے لگا اور ٹوٹے پائپ ڈالنے کے بعد گلیوں کی تعمیر کے دوران مٹی کی اینٹوں کا بیڈ بنا کر موٹی بجری ، سیمنٹ کم اور ریت زیادہ استعمال کرتے ہوئے پی سی سی ڈال دی گئی۔ اندرون شہر اوردیہی علاقوں میں زیرتعمیر بازاروں، گلیوں میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا جارہا ہے شہریوں نے الزام عائد کیا کہ تعمیرات کے دوران محکمہ کا کوئی افسر موقع پر نہیں ہوتا اور ٹھیکیدار مرضی کرتے ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار تعمیراتی کاموں میںگلیوں اور محلوں کا بیڑا غرق کررہے ہیں اور حکومتی فنڈز کو بے دردی سے استعما ل کرتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔قذافی روڈ گلہ کمہاراں والاکے مکینوں نے سڑک کی تعمیرمیں کرپشن ،بے ضابطگیوں کے متعلق اینٹی کرپشن میں بھی درخواست دے دی۔