20 کروڑ کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ ، کھاد اور چینی ضبط کرلی گئی

20 کروڑ کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ ، کھاد اور چینی ضبط کرلی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) 20کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غیر قانونی طور پر بغیر ٹیکس ادا کئے فروخت ہونیوالی کھاد’ چینی اور سگریٹس کی وافر مقدار کو بحق سرکار ضبط کرلیا گیا ہے محکمہ ایف بی آر نے ایک ایپ متعارف کروائی ہے۔۔۔

 جس کے ذریعے جعلی انکم ٹیکس کی سٹمپ کا پتہ چلانے میں آسانی ہوگی ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس سرگودھا علی صالح حیات کلیار نے دوران کاروائی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اب افسران بالا کی ہدایت پر ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف بھی شکنجہ سخت کیا جائے گاحکومت کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ بعض ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان انکم ٹیکس ادا کئے بغیر کالونی میں خرید و فروخت کررہے ہیں جس سے خزانے کو خاطر خواہ نقصان ہورہا ہے علی صالح حیات کلیار نے کہا کہ ایسی سوسائٹیوں کے مالکان کیخلاف بھی کاروائی عمل میں لانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں محکمہ ریونیو سے ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے تاکہ اسکی روشنی میں کاروائی کی جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں