ڈی جی نرسنگ کا انسپکشن ٹیم کیساتھ کالج میانوالی کا دورہ

ڈی جی نرسنگ کا انسپکشن ٹیم کیساتھ کالج میانوالی کا دورہ

واں بھچراں‘میانوالی(نمائندہ دنیا‘نامہ نگار ) ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب میڈم طاہرہ پروین نے پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل کی انسپکشن ٹیم کے ہمراہ نرسنگ کالج ڈی ایچ کیو میانوالی کا دورہ کیا اور کالج کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر پرنسپل نرسنگ کالج فوزیہ جمیل نے فیکلٹی ممبران اور کالج کی سٹوڈنٹس کے ہمراہ پاکستان نرسنگ کونسل کی انسپکشن ٹیم اور ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب کا استقبال کیا۔ پاکستان نرسنگ کونسل کی انسپکشن ٹیم نے کالج میں ایوننگ کلاسز کی منظوری کیلئے مختلف فیکلٹیز، لیبارٹری اور جملہ شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا جبکہ پرنسپل کالج نے انھیں ملٹی میڈیا پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کالج میں مارننگ کیلئے بی ایس نرسنگ کی 50 سٹوڈنٹس زیر تعلیم ہیں جبکہ نرسنگ کالج میانوالی کیلئے آر این ڈگری اور ایوننگ کلاس کی منظوری کیلئے پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل سے درخواست کی گئی ہے ۔انھوں نے انسپکشن ٹیم کو کالج کے تنظیمی ڈھانچہ، پالیسی اور جملہ شعبہ جات سے متعلق بھی بریفنگ دی اور بتایا کہ کالج کی طالبات کو نصاب کے علاؤہ ریسکیو، کلینیکل پریکٹس، ایمرجنسی کی ٹریننگ سے بھی روشناس کرایا جاتا ہے مزید برآں انھوں نے ڈی جی نرسنگ پنجاب سے میانوالی شہر میں یونیورسٹی کے امتحانی سنٹر کے قیام کا بھی مطالبہ کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں