حافظ آباد:نئے پنشن قوانین کیخلاف ایپکا کی احتجاجی ریلی

حافظ آباد:نئے پنشن قوانین کیخلاف ایپکا کی احتجاجی ریلی

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ایپکا کے ضلعی آفس سے سی بی اے آفس تک پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے پنشن رولز کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

، جس کی قیادت عبدالمجید گجر ضلعی صدر ایپکا، نذیر احمد، عمران احمد فاروقی، محمد عارف ہنجرا محمد امین،ملک نوید اعوان ،ملک رب نواز، ریاست علی، نوید ویلیم، فیصل عباس، ملک شفیق، خادم حسین، لیاقت علی بھٹی ،شہزاد ہنجرا، چودھری شوکت علی نون ، خضرہنجرا ودیگر رہنماؤں نے کی۔اس موقع پر شرکا ریلی نے نئے پنشن رولز کو کالا قانون قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سے پنجاب بھر کے ملازمین میں غم وغصہ کی لہر سرایت کرگئی ہے ،حکومت پنشن رولز 2024اور 17-Aنوٹیفکیشن کو فوری طور پر کینسل کرے ، وگرنہ ملازمین سڑکوں پر آنے پرمجبور ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں