ٹریفک پو لیس کا ڈنگہ بازار میں تجاوزات کیخلاف آ پریشن
گجرات (نامہ نگار ) ٹریفک پولیس نے ڈنگہ میں تجاوزات ختم کرادیں ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک گجرات رضاحسنین اعوان نے ڈنگہ کے بازار اور۔
دیگر مقامات پر کی گئی تجاوزات کا خاتمہ کردیا۔ ڈی ایس پی ٹریفک رضاحسنین اعوان نے کہاکہ ڈنگہ میں تجاوزات کا خاتمہ کرنے پر شہریوں نے ڈی پی او مستنصر عطا باجوہ اور ٹریفک پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے انہوں نے کہاکہ تجاوزات کے خاتمہ سے بازار اور سٹرکیں کھلی ہوگئی ہیں جس سے ٹریفک کے مسائل کا خاتمہ ہو گیا ہے تعلیمی اداروں سے چھٹی کے دوران گاڑیوں کی لمبی لائنیں بنتی تھیں اس کا خاتمہ کر دیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ فٹ پاتھوں سے بھی تجاوزات ہٹا دی گئی ہیں جس سے پیدل چلنے والوں کی مشکلات بھی کم ہو گئی ہیں انہو نے کہاکہ تاجروں اور شہریوں کے تعاون سے دیگر علاقوں سے بھی تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ٹریفک پولیس گجرات آپریشن کرے گی ۔