انسداد پولیو مہم کا چوتھا روز کمشنر لاہور کا مختلف علاقوں کا دورہ

انسداد پولیو مہم کا چوتھا روز کمشنر لاہور کا مختلف علاقوں کا دورہ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)کمشنر لاہور زید بن مقصود نے جاری انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز شہر کے مختلف علاقوں، ریلوے سٹیشن، ایل ٹی سی اڈا، بادامی باغ اڈا، ڈسپنسری کا سرپرائز دورہ کیا اور انسداد پولیو فکسڈ ٹیمز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

 کمشنر لاہور نے ریلوے سٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے سٹیشن پر دیگر صوبوں اور شہروں کے مسافر آتے ہیں، انہوں نے ریلوے سٹیشن کے خارجی راستے پر مسافر بچوں کو خود چیک کیا، پولیو مارکنگ دیکھی، والدین سے بات کی اور خاص طور پر پولیو ٹیموں سے پولیو ریکارڈ چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم 22 دسمبر تک جاری رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں