شاہی قلعہ :اکبری دروازے کی بحالی تکمیل کے قریب

شاہی قلعہ :اکبری دروازے کی بحالی تکمیل کے قریب

لاہور(سہیل احمد قیصر)شاہی قلعہ لاہور کے تاریخی اکبری دروازے کی بحالی کا منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا۔ اکبری دروازہ 1566 میں مشہور مغل بادشاہ جلال الدین محمد اکبرنے تعمیر کرایا تھا جو شاہی محل کو شہر کے مرکز سے جوڑنے کا اہم راستہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اِن دنوں شاہی قلعہ لاہور میں واقعہ تاریخی اکبری دروازے کی بحالی کے منصوبے پر کام کررہی ہے جسے آغا خان کلچرل فاؤنڈیشن اور ایک فرانسیسی تنظیم کی معاونت بھی حاصل ہے۔ بتایا گیا کہ منصوبے کے مطابق اکبری دروازے کو اِس کی اصل شکل میں بحال کیا جارہا ہے۔ اِس حوالے سے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے والڈ سٹی اتھارٹی آف لاہور کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ اکبری دروازہ قلعہ لاہور کا ایک اہم اور تاریخی دروازہ ہے ، جو ہمارے خطے کی عمارتی تاریخ کی جھلک پیش کرتا ہے۔ اُنہوں نے قرار دیا کہ ہمارا ماننا ہے کہ تاریخی ورثے کی جگہوں کا تحفظ صرف بحالی اور عمارت کی مرمت تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ اِن میں عوام کی دلچسپی کو بھی زیادہ سے زیادہ بڑھانا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں