ابراہیم مراد یو ایم ٹی بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین مقرر

ابراہیم مراد یو ایم ٹی بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین مقرر

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) آئی ایل ایم ٹرسٹ نے صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کو آئی ایل ایم ٹرسٹ اور یو ایم ٹی بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔

آئی ایل ایم ٹرسٹ کی قیادت اوریو ایم ٹی فیملی نے ابراہیم مراد کو اس باوقار تقرری پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی۔اس تقرری سے ابراہیم مراد پاکستان کے تعلیمی جامع کے سب سے کم عمر چیئرمین بن گئے ہیں ۔ابراہیم حسن مراد کی متحرک قیادت میں، آئی ایل ایم فنڈ نے 13 ارب روپے کی اسکالرشپس فراہم کیں، جس سے پاکستان بھر سے سینتیس ہزار طلبا مستفید ہورہے ہیں۔ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ ہم نوجوان نسل کو با اختیار بنانے کے ساتھ ساتھ قومی چیلنجز کا حل پیش کرکے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں پیدا کر رہے ہیں۔ یو ایم ٹی انسانی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں