اسلام آباد : آوارہ کتوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کا حکم
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) چیف کمشنر، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد میں آوارہ کتوں کے پھیلاؤ کا نوٹس لیتے ہوئے۔۔۔
تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ایم اے کو مشترکہ آپریشن کرنے کا حکم دیا اور کہا ڈی ایم اے، ماحولیات، انفورسمنٹ، سینی ٹیشن کی ٹیمیں تمام سیکٹرز کا سروے کریں، تمام آوارہ کتے ڈاگ پاپولیشن سینٹر منتقل کیے جائیں۔ ادھر چیئرمین سی ڈی اے نے ایک اجلاس میں تمام بڑے پارکوں میں ڈیجیٹل پارکنگ متعارف کرانے کی ہدایت کی، انفورسمنٹ ونگ کے انسپکٹرز کو موقع پر جرمانہ جمع کرنے کا اختیار دینے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ محمد علی نے کیپٹل ہسپتال میں مقامی دواؤں کی خریداری میں کمی، فنانس ڈائریکٹر تعینات اور مالیاتی پائیداری کا منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وسائل کے انتظام، آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے اور ادارے کے ذرائع آمدن میں اضافہ کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا۔