پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی مشعل بردار موٹرسائیکل ریلی

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی مشعل بردار موٹرسائیکل ریلی

لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن لاھور کے زیر اہتمام شہید جمہوریت بینظیر بھٹو کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مشعل بردار موٹر سائیکل ریلی الحمرا سے گورنر ہاؤس تک انعقاد کیا گیا۔۔۔

جس میں پیپلز یوتھ اور پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،ریلی کی قیادت سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کی ریلی میں جیالوں نے شہدا کی تصویروں کو آویزاں کرنے کے ساتھ جئے بھٹو کے نعرے بھی لگائے ۔سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی شہزاد سعید چیمہ کاکہناتھاکہ بے نظیر کی شہادت کا نقصان پارٹی کو نہیں بلکہ پورے ملک اور سیاست کو ہوا ۔ پیدائش سے شہادت تک بے نظیر نے مصائب و عدالتیں دیکھیں،26 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر خصوصی ٹرین جس کا نام‘‘ سفر بے نظیر’’ ہوگا ،پی پی پی کی قیادت کی جانب سے کہا گیا27 دسمبر تک ہر شہر میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور ایک ہزار جیالوں کو بے نظیر ٹرین کے ذریعے نوڈیرو لے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں