ملزم گرفتار، لاکھوں مالیت کی درجنوں موٹرسائیکلیں برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)کرائم فری پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہورنے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں۔۔۔
آرگنائزڈ کرائم یونٹ کینٹ کے انسپکٹر محمد قمرساجد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل سنیچر ملزم محمد علی عرف کاکا کو گرفتار کرلیا،ڈی ایس پی او سی یوکینٹ میاں قدیراحمد کے مطابق گرفتارملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی درجنوں موٹرسائیکلز برآمد کی گئیں ،ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا،ملزم کا موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف ،مزید تفتیش جاری ہے، ملزم کو پیشہ ورانہ سکلز ،پبلک ریلیشن شپ کی مددسے گرفتار کیا گیا، ایس پی نارتھ فرقان بلال کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں،ڈی آئی جی او سی یو عمران کشورنے ڈی ایس پی میاں قدیراحمد اوران کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے ، پرامن اور محفوظ معاشرے کے لیے سرگرم عمل ہیں ،مؤثر حکمت عملی سے لاہور شہر میں جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔