نو لکھا پریسبیٹریئن چرچ میں کرسمس ڈنر کی تقریب کا انعقاد

نو لکھا پریسبیٹریئن چرچ میں کرسمس ڈنر کی تقریب کا انعقاد

لاہور(سیاسی نمائندہ)نو لکھا پریسبیٹریئن چرچ میں اتوار کے روز کرسمس ڈنر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش میش سنگھ اروڑہ نے خصوصی مہمان کے طور پر شرکت کی، ساتھ ہی دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

 اس موقع پر مختلف مذاہب، قومیتوں اور پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، جو کرسمس کے پیغام اتحاد اور ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے ۔ چرچ کے سربراہ، ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس خوشی کے موقع پر شریک ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف کمیونٹیوں کا اس طرح ایک جگہ اکٹھا ہونا ہی کرسمس کی اصل خوبصورتی ہے ۔صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرسمس خوشی، جشن، شیئرنگ اور یاد دہانی کا وقت ہے ۔ لیکن سب سے اہم یہ ہے کہ یہ ہمیں حضرت عیسیٰ ؑ کے پیغام کی یاد دلاتا ہے ، ایک ایسا پیغام جو دنیا بھر میں امن، برداشت اور ہمدردی کا پیغام ہے ۔ یہ جشن صرف ایک موقع کو یاد کرنے کا نہیں ہے ، بلکہ یہ ان اقدار کو فروغ دینے کا ہے جو تمام سرحدوں سے بالا تر ہیں اور ہم سب کو ملکر ہم آہنگی اور برداشت کو فروغ دینا ہوگا کیونکہ یہ ہمارے جدید معاشروں اور عالمی کمیونٹی کی اصل روح ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں