نارنگ ریلوے سٹیشن پر 5 روزہ پھولوں کی نمائش

نارنگ ریلوے سٹیشن پر 5 روزہ پھولوں کی نمائش

نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)نارنگ ریلوے سٹیشن پر 5 روزہ پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، گل داؤدی سمیت رنگ برنگے پھولوں نے فضا کو خوشگواربنادیا ،بڑوں سمیت بچے بھی پرجوش انداز میں خوش دکھائی دئیے۔

مذہبی سکالر مفتی شہباز رسول سعیدی نے افتتاحی تقریب میں دعاکی ۔ ملٹی میڈیاپروجیکٹرکے ذریعے معززین علاقہ کو نمائش سے متعلق آگاہی دی گئی۔رکن قومی اسمبلی رانااحمد عتیق انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کلین اینڈگرین نارنگ کے مشن کو تقویت دینے کیلئے اہل علاقہ اورانتظامیہ سمیت اداروں کا تعاون ناگزیر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں