حکومت صرف معاشی ترقی کے دعوے کررہی :لیاقت بلوچ

حکومت صرف معاشی ترقی کے دعوے کررہی :لیاقت بلوچ

لاہور(سیاسی نمائندہ)نائب امیر جماعت اسلامی، قائمہ کمیٹی سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے پنجاب یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر کی بیٹی اور سابق رجسٹرار کے بیٹے کی شادی تقاریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت معاشی ترقی کے صرف دعوے کررہی ہے ۔دریں اثنا امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملکی سرحدیں غیر محفوظ ہو چکی ہیں ، دہشت گرد مسلسل سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں ،شہید کر رہے ہیں اور حکومت کو سیاسی مخالفین کو دبانے سے فکر نہیں۔علاوہ ازیں جاوید قصوری نے سابق امیر ضلع افتخار احمد چودھری مرحوم کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔مزید براں امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور اظہر بلال اور سیکرٹری جنرل عبدالرشید مرزا نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کے لیے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ عوام پر بجلی گرانے کے بعد اب گیس کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں