مری کے ماسٹر پلان پر دوبارہ نظرثانی کرنے کی ہدایت

 مری کے ماسٹر پلان پر دوبارہ نظرثانی کرنے کی ہدایت

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید نے ضلع مری کا دورہ کیا اور مری میں جاری مختلف ترقیاتی اور سیاحتی منصوبوں پر کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر کمشنر راولپنڈی، ڈی سی مری، پی ڈی ایم اے ، آرڈی اے ، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ، ریسکیو 1122 ،انوائرمنٹ اور محکمہ جنگلات کے افسران موجود تھے ۔ اس موقع پر کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی مری نے ایس ایم بی آر کو مری کے ماسٹر پلان بارے تفصیلی بریفنگ دی اور مری میں جاری مختلف منصوبوں پر کام کی رفتار بارے آگاہ کیا۔ بریفنگ کے دوران نبیل جاوید نے کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی مری کو ہدایت جاری کی کہ مری کے ماسٹر پلان کو دوبارہ ری ویو کیا جائے اور اس میں ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں، ماسٹر پلان اگلے 25 سال کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیا جائے تاکہ اگلے کئی سالوں میں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ نبیل جاوید نے کہا کہ مری میں جاری سیاحتی منصوبوں کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق بنایاجائے ۔ مری اور اس کے مضافات میں برف باری کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت تیار رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں