2024 : پی ٹی سی کسی ضلع میں ٹرانسپورٹ سسٹم نہ چلا سکی

2024 : پی ٹی سی کسی ضلع میں ٹرانسپورٹ سسٹم نہ چلا سکی

لاہور(شیخ زین العابدین)سال 2024 میں پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی صوبہ کے کسی ضلع بھی نیا ٹرانسپورٹ سسٹم نہ چلا سکی، پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے پاس دیگر اضلاع میں ٹرانسپورٹ چلانے کے اختیارات موجود ہیں۔۔۔

 کمپنی نے گزشتہ چھ سالوں میں کسی بھی شہر می لاہور میں موجودہ صرف 188 بسیں پبلک ٹرانسپورٹ کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سال 2024 میں پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی صوبہ کے کسی ضلع بھی نیا ٹرانسپورٹ سسٹم نہ چلا سکی، عرصہ دراز سے مختلف شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا پلان صرف فیزیبلٹی سٹدی یا رپورٹس کی تیاری تک محدود ہے۔ بہاولپور اور فیصل آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کی صرف فیزیبلٹی مکمل کی گئی، بہاولپور اور فیصل آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کا جال نہیں بچھایا گیا، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، سرگودھا، رحیم یار خان میں تاحال پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی فیزیبلٹی بھی مکمل نہیں ہوسکی۔ لاہور میں موجود صرف 188 بسیں پبلک ٹرانسپورٹ کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں، پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کا بسوں کی کمی کو پورا کرنے کا پلان تاحال شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں