سپورٹس کمپلیکسز مکمل کرنے کیلئے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکسز کو مکمل کرنے کے لیے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی۔۔۔
شہر کے زیر تعمیر سات سپورٹس کمپلیکسز کی تکمیل کے حوالے سے فنڈز کی استدعا کی گئی، زیر تعمیر مینار پاکستان سپورٹس کمپلیکس اور ای ایم ای سپورٹس کمپلیکس کے لیے بھی فنڈز کی استدعا، فنڈز کے اجرا کے ایک ماہ بعد تکمیل کی ڈیڈ لائن بھی دے دی۔