نجی تعلیمی ادارے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرنے لگے

نجی تعلیمی ادارے ٹرانسپورٹ  کا بندوبست کرنے لگے

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کے حتمی نوٹس کے بعد نجی تعلیمی اداروں نے عدالتی احکامات کی روشنی میں ٹرانسپورٹ کا انتظام شروع کر دیا۔

ایل جی ایس سکولز نے ٹرانسپورٹ کے انتظام کی تفصیلات، ویڈیو ثبوت محکمہ تعلیم پنجاب کو فراہم کر دئیے۔ سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے کہا ہے کہ دیگر سکولز بھی جلد از جلد ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ہدایات پر عملدرآمد کریں۔ سیکرٹری ایجوکیشن نے واضح کیا کہ عدالتی احکامات کے تناظر میں ٹرانسپورٹ معاملے پر کسی سکول سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں