جوہر ٹاؤن ایچ ون بلاک کے 20 پلاٹوں کی جعلی فائلیں تیار

 جوہر ٹاؤن ایچ ون بلاک کے 20 پلاٹوں کی جعلی فائلیں تیار

لاہور(شیخ زین العابدین)جوہر ٹاؤن ایچ ون بلاک کے 20 پلاٹوں کی جعلی فائلیں تیار کی گئیں، احد خان چیمہ کا بطور ڈی جی ایل ڈی اے 12 مارچ 2013 کا جعلی فیصلہ تیار کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایل ڈی اے میں 60 کروڑ کے فراڈ کی دستاویزات سامنے لے آیا، دستاویزات کے مطابق جوہر ٹاؤن ایچ ون بلاک میں پلاٹ نمبر 301،293،583 اور 584 کی جعلی فائلیں تیار کی گئیں، جوہر ٹاؤن ایچ ون بلاک میں پلاٹ نمبر 577،578،579،580،581، 582 کی بھی جعلی فائلیں، جوہر ٹاؤن ایچ ون بلاک میں پلاٹ نمبر 291،292، 573،574،575،576 کی جعلی فائلیں تیار ہوئیں، جوہر ٹاؤن ایچ ون بلاک میں پلاٹ نمبر 301،302 اور ایچ ٹو میں 386 اور 387 کی بھی جعلی فائلیں تیار ہوئیں، جوہر ٹاؤن کے پلاٹس کے جعلی کاغذات تیار کرنے پر پولیس سٹیشن نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایل ڈی اے میں جعلی فائلوں پر پلاٹوں کی مالیت 60 کروڑ سے زیادہ ہے، ایل ڈی اے کی مدعیت میں مرکزی ملزم اصغر علی بھٹہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، دوران تفتیش ملزم سے سابق ڈی جی ایل ڈی اے کے دستخط کا جعلی آرڈر بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں