ہال روڈ پرایجوکیشن ملازمین کاتنخواہیں نہ ملنے کیخلاف مظاہرہ

  ہال روڈ پرایجوکیشن ملازمین کاتنخواہیں نہ ملنے کیخلاف مظاہرہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ تعلیم درجہ چہارم کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن کے باہر احتجاج۔۔۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کلاس فور کے ملازمین کو نومبر سے تنخواہیں نہیں دی جا رہیں، اعلیٰ افسران وجہ بتانے سے قاصر ہیں ۔سیکرٹری سکول نے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے تین رکنی کمیٹی بنا دی۔دریں اثنا آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے زیر اہتمام سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے سینکڑوں اساتذہ و ملازمین نے چودھری مختار گجر چیئرمین آگیگا لاہور ڈویژن کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عہدیداران نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب ان ظالمانہ نوٹیفکیشنز کو فی الفور واپس لیں وگرنہ پنجاب بھر کے اساتذہ و ملازمین حکومتی مشینری کا پہیہ جام کر دیں گے اور اپنے بیوی بچوں سمیت پنجاب کی شاہراہوں پر دھرنے دینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں