سیاسی بحران حل کرنے کے بجائے گھمبیر بنایا جارہا :لیاقت بلوچ

سیاسی بحران حل کرنے کے بجائے  گھمبیر بنایا جارہا :لیاقت بلوچ

لاہور(سیاسی نمائندہ)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا سیاسی بحران حل کرنے کے بجائے گھمبیر بنایا جارہا ہے۔۔۔

 سیاسی مذاکرات کو خود ہی متنازع اور ناکام بناکر سیاست، جمہوریت، آئین اور پارلیمانی نظام کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ لیاقت بلوچ نے جامع العلوم میں سالانہ ختمِ بخاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا فساد، انتہاپسندی، کرپشن، مفادات کے دور میں مساجد، مدارس ملتِ اسلامیہ کے دینی ورثے کے تحفظ کے اہم ترین مراکز ہیں،مدارس میں قرآن و سنت کی تعلیم نوجوانوں کی بڑی تعداد کو اسلامی اقدار سے جوڑتی ہے ، علما کرام، مدرسین کو اپنی اہمیت اور معاشرے میں اصلاح کے جوہری کردار کو سمجھنا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں