میجر اکرم شہید سپورٹس سٹیڈیم کا سنگ بنیاد

میجر اکرم شہید سپورٹس  سٹیڈیم کا سنگ بنیاد

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے گجرات کے علاقے ڈنگہ میں میجر اکرم شہید سپورٹس سٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

تعمیر کا کام 6 ماہ میں مکمل ہوگا اور اس پر 100 ملین روپے لاگت آئے گی۔سپورٹس سٹیڈیم میں کرکٹ،فٹ بال،کبڈی اور دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوں گے ۔صوبائی وزیر نے اہل علاقہ کو 4ایکڑ رقبے پر بننے والے سپورٹس سٹیڈیم کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا اس سٹیڈیم کی تکمیل سے نوجوانوں کوکھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے زبردست سہولت ملے گی۔ صوبائی وزیر نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر قومی وسائل کی لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں