وفاقی ٹیکس محتسب،متاثرہ ٹیکس دہندگان کو21ارب کے ریفنڈز کرائے گئے

لاہور(سپیشل رپورٹر)وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے 2024 کے دوران متاثرہ ٹیکس دہندگان کو 21 ارب روپے کے ریفنڈز ادا کرائے۔
تاجر برادری کے ساتھ آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایف ٹی او کے کوآرڈی نیٹر محمد فرحان منیر نے کہا گزشتہ سال معمول سے 66.55 فیصد زیادہ شکایات درج کی گئیں جن میں سے 95.96 فیصد کو قانونی ریلیف دے کر نمٹا دیا گیا۔ انہوں نے کہا ایف ٹی او ڈاکٹر آصف محمود جاہ رواں ماہ فیصل آباد چیمبر ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد اورآئندہ ماہ ملتان چیمبر کا دورہ کریں گے۔