سعودیہ نے کسی پاکستانی کمپنی پر پابندی نہیں لگائی:طاہر اشرفی

لاہور(سیاسی نمائندہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پچھلے سال پرائیویٹ حجاج کی جو خدمت کی گئی اس کی شکایات کا معاملہ بہت کم رہا۔۔۔
رواں سال گروپ کی تعداد نو سوچارہے ،جدہ میں بین الاقوامی حج نمائش شروع ہورہی ہے جس کیلئے سیکرٹری مذہبی امور سعودی عرب چلے گئے ، پرائیویٹ ادارے حج کے دوران بھکاری و منشیات میں ملوث لوگوں کو سعودی عرب نہ بھیجیں،سعودی عرب نے کسی پاکستانی کمپنی پر پابندی نہیں لگائی،اوورسیز پاکستانی بھی پاکستانی گروپوں کے ساتھ حج کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا اسرائیلی نقشہ دراصل دہشت گردی کا نقشہ ہے ،اس کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستانی پراڈکٹس پر تاجروں کو چاہئے کہ فوڈ چین خود بنائیں۔